پاکستان میں شادی سے انکار کرنے والے بوائے فرینڈ پر تیزاب پھینکنے والی عورت گرفتار

لاہور: پاکستان میں ایک عورت کو اپنے ایک بوائے فرینڈ پر ،جس نے اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا،تیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ یہ کیس ایک ایسے ملک میں ہوا ہے جہاں عام طور پر مرد اس قسم کی حرکتیں کرنے میں بدنام ہیں۔
مقامی پولس اہلکار بشیر احمد نے کہا کہ 3سالہ مونی مائی نے جمعرات کو اپنے بوائے فیرینڈ صداقت علی پر اس وقت تیزاب پھین دیا جب وہ اس سے ملاقات کرنے وسطی پاکستان کے شہر ملتان کے ایک علاقہ مخدوم رشید میں اس کے گھر پہنچا۔
احمد نے بتایا کہ مائی کا کئی سال سے صداقت علی نام کے ایک شخص سے معاشقہ چل رہا تھا۔وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی تاکہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے سکے۔لیکن علی نے اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا جس پر طیش میں آکر اس نے صدقت علی پر تیزاب پھینک دیا۔ علی کو شدید جھلسی حالت میں ملتان کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani woman throws acid at man who refused to marry her in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply