پاکستان میں قطرکے شہزادے کی شکار پارٹی پر حملہ

کوئٹہ:پاکستانی دیہاتیوں نے بندوقوں اور چاقووں سے لیس ہوکر اس قطری شہزادے کے قافلے پر حملہ کر دیا جو ایک نایاب پرندے’تلور‘کے شکار پر آئے تھے جس کا گوشت عرب شیخوں کو بے حد مرغوب ہے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار محمد یاسر نے بتایا کہ حملے میں قطری شہزادہ محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ عہدے دار کا کہنا ہے کہ 20 مشتبہ افراد کے خلاف حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani villagers attack qatari princes hunting party in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply