پاکستانی طالبان نے کراچی کی فوجی ہلاکتوں کی ذمہ داری لی

ڈیرہ اسماعیل خاں:پاکستانی طالبان کے ایک گروپ نے کراچی میں دو فوجی افسران کی ہلاکت کی ذمہ داری قبو ل کر لی۔ یہ بات گروپ کے ترجمان نے کہی ہے۔ دو کروڑ آبادی والے اس بندرگاہی شہر میں یہ تازہ حملہ ہے جہاں نیم فوجی دستے تین سال سے شدت پسندوں اور جرائم پیشہ گروپوں کو کچلنے کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔
جماعت الالحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کل کہا جن افسران کو نشانہ بنا کر فائنگ کی گئی تھی وہ پاکستانی طالبان کی ”ہٹ لسٹ“ میں تھے۔ واضح رہے کہ مسلح افراد خفیہ ایجنسیوں کی اس گاڑی پر جس میں ان فوجیوں کو لے جایا جا رہا تھا جب وہ شہر کے بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں گشت کررہے تھے۔
نیم فوجی دستوں کی کارروائی سے کراچی کے حالات بہتر ہوئے ہیں حالانکہ صوفی گلوکار امجد صابری کے قتل اور صوبائی چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا کے واقعات ہوئے ہیں لیکن بعد میں اویس شاہ کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani taliban claim responsibility for killings of 2 military officers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply