ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک 6شہری زخمی

اسلام آباد: کشمیر کے علاقہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار سے ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال اندھا دھند و بیدردانہ گولہ باری اور فائرنگ میں کم از کم ایک پاکستانی فوجی اور6شہری ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق 9شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 2019میں ارحد پار سے ہندوستانی فائرنگ میں ایک دن میں ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ٹوئیٹر کے توسط سے مطلع کیا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جورا،شاہ کوٹ اور نوسیری سیکٹروں میں ہندوستانی فوجیون کی فائرنگ کے جواب میں 9ہندوستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ اس جوابی کارروائی میں دو ہندوستانی بنکروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل نے بھی اسی وقت ٹوئیٹ کیا کہ ”ہندوستانی فوج جب بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کرے گی اسے اسی طرح موثر جواب دیا جاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کو پاکستانی فوج نے ایسا منھ توڑ جواب دیا ہے کہ ہندوستانی فوج ابھی تک اپنی لاشیں ہی سمیٹ رہی ہے اور زخمیوں کو اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہندوستانی فوج صلح کے لیے سفید پرچم بلند کیے ہے۔لیکن انہیں بلا اشتعال فائرنگ کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا اور بے قصور شہریوں کو ہدف بنانے سے گریز کر کے فوجی اقدار کا احترام کرنا چاہئے تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani soldier 6 civilians martyred as indian troops resort to indiscriminate shelling from across loc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.