کوئٹہ دھماکہ پر پاکستانی وکیلوں نے ایک ہفتے کے سوگ اور تین روز کی ہڑتال کا اعلان کیا

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل (پی بی سی) اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ میں ہسپتال میں پیر کو ہوئے خودکش حملے میں مارے گئے و کیلوںمیڈیا اہلکاروں اور دیگر لوگوں کے تئیں اپنی ہمدردی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہفتے کے سوگ اور تین دن کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ کرکے خود کو اڑا لیا تھا جس میں 70 افراد ہلاک اور100زے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
تاہم کوئٹہ کے ذرائع ابلاغنے مرنے والوں کی تعداد 93 بتائی ہے۔ یہ حملہ اس سال کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ پاکستان کا اہم روزنامہ ڈان کے مطابق پی بی سی کے نائب صدر فروغ نسیم اور ایگزیکٹو کمیٹی کے صدر عبد ا لفیاض نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن (بی بی اے) کے صدر انور کاسی کے قتل اور پھر کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہوئے خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔
حملے میں مارے گئے لوگوں میں زیادہ تر وکیل ہیں جن میں بی بی اے کے سابق صدر باز محمد ککڑبھی شامل ہیں۔ جبکہ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پی بی سی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے زخمی وکیلوںسے اظہار ہمدردی کے لئے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani lawyers announce week of mourning over hospital blast in quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply