پاکستانی بچی نے وزیر اعظم مودی سے امن کے لیے کام کرنے کی استدعا کی

نئی دہلی: ایسے وقت میں جبکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہیں ایک 11سالہ پاکستانی بچی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب ارسال کر کے انہیں حالیہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی بی جے پی کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور استدعا کی کہ اگر وہ مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں اور تمام ریاستوں میں بی جے پی کا پرچم لہرانا نیز دونوں ملکوں کے عوام کا دل جیتنا چاہتے ہیں تو امن کے لیے کام کریں۔
اس بچی نے ، جس کا نام عقیدت نوید ہے اور جو لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی بیٹی ہے،یہ مکتوب ارسال کر کے سرحد کے دونوں پار متعدد افراد کا دل جیت لیا۔
عقیدت اس سے پہلے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت متعدد ہندوستانی رہنماؤں کو کئی خطوط بھیج چکی ہے۔تازہ ترین مکتوب میں جو 13مارچ کو لکھا گیا ہے، عقیدت نے وزیر اعظم مودی سے نہایت عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ دونوں ممالک بندوق کی گولیوں کے بجائے علاج کے لیے ضروری گولیوں اور کتابوں پر زیادہ سے زیادہ خرچ کریں گے۔اس بچی نے مزید لکھا کہ اگر وہ مزید ہندوستانیوں اور پاکستانیوں کا د ل جیتنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ دوستی اور امن کی جانب قدم بڑھائیں ۔
یہ کام ہمیں ہی کرنا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں یا ٹکراؤ۔دونوں ملکوں کو چاہیے کہ وہ یہ طے کر لیں کہ وہ اسلحہ نہیں خریدیں گے بلکہ دواؤں کی خریداری پر رقم خرچ کرکے دونوں ملکوں کے ان ہزاروں لاکھوں مریضوں کو،جو دوائیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ،مفت دوائیں فراہم کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani girl writes to pmmodi makes impassioned plea for peace in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply