افغان سرحد کے نزدیک پاکستانی فوج کی کارروائی میں چھ پاکستانی طالبان ہلاک

اسلام آباد:افغان سرحد کے نزدیک انتہائی شمال مغربمیں واقع وادی میں پاکستانی سلامتی دستوں نے علاقہ میں پاکستانی طالبان کے خلاف اپنی تازہ کارروائی میں6افراد کو ہلاک کر دیا ۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ خیبرعلاقے میں کی گئی کارروائیمیں ہلاک ہونے والے تمام چھ افراد دہشت گرد تھے۔تاہم چونکہ مذکورہ علاقے ت میں داخلہ ممنوع ہے اس لئے ہلاک شدگان کی آزادانہ طور سے تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ واقعی دہشت گرد تھے۔
پاکستانی فوج نے گزشہ ہفتہ پاکستانی طالبان کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کیا تھا جس کے تحت گزشتہ روز پشاور سے 90 کلومیٹر مغرب میں واقع وادی راج گل میں جنگی طیاروں اور سلامتی دستوں کی مدد سے یہ حملے کئے گئے تھے۔
پاکستانی طالبان اور ان کے حلیفوں کے خلاف یہ تازہ ترین کارروائی 2014میں شروع کی گئی کارروائی کا ایک جزو ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani forces kill six near afghan border in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply