کراچی کے ریجنٹ پلازہ کی آتشزدگی میں دوپاکستانی کرکٹرز بھی زخمی

کراچی:(یو این آئی) پاکستان کے کراچی میں واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں پیر کی صبح لگی آگ میں پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی بھی زخمی ہو گئے۔اس حادثے میں اب تک 11 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 45 زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دیر رات اس ہوٹل میں آتشزدگی سے بعض کرکٹرز بھی متاثر ہوئے ہیں، آگ لگنے کے بعد کرکٹر یاسم مرتضیٰ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس سے ان کے پیر میں فریکچر ہو گیا تاہم انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں قاعد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لئے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑی کرامت علی، صہیب مقصود، عمر امین، یاسم مرتضیٰ اور حماد بھی ہوٹل کے چوتھے فلور پر مقیم تھے۔
آگ لگنے کے بعد یاسین مرتضیٰ نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی جس سے ان کے پیر میں فریکچر ہو گیا جبکہ کرامت علی کو بھی چوٹیں آئی ہیں تاہم دھواں بھرنے کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد سیڑھیاں لگا کر تمام کھلاڑیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایک اور کرکٹر صہیب مقصود ہوٹل میں آلگ لگنے کے بعد ایک فیملی کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق شارع فیصل پر رات گئے نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والے کرکٹر صہیب مقصود نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک فیملی کو بچایا تاہم اس دوران دھویں سے ان کی اپنی حالت غیر ہو گئی مگر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوںنے فیملی کے ارکان کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani cricketers among injured in karachi hotel blaze in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply