شادی کی خواہش کرنا اگر جرم ہے تو میں نے یہ جرم کیا ہے:عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تجدید ایمان کرانے والی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا سے شادی کی خبروں پر پہلی بار ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا اگر کیا ہے تو شادی کی خواہش ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تنقید کیے جانے پر عمران خان نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مختلف ٹوئٹس کے ذریعے جواب دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین روز سے پریشان ہوں کہ کیا میں نے بینک ڈکیتی کی، قوم کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے، کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حکم دیا یا ملک کے خفیہ راز ہندوستان کو دیے، میں نے ان جرائم میں سے کوئی جرم نہیں کیا اور اگر کچھ کیا تو شادی کی خواہش رکھنا ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خلاف نواز شریف کی گھٹیا میڈیا مہم سے فرق نہیں پڑتا، عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔عمران خان نے اپنے ہمدروں سے کہا کہ وہ ان کے لئے دعا کریں تاکہ مجھے وہ ذاتی خوشی نصیب ہو جس سے کئی سال سے محروم ہوں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ وہ اس وقت اپنے بچوں اور بشریٰ بیگم کے نہایت قدامت پرست کنبہ کے لیے فکرمند ہوں جنہیںمیاں محمد نواز شریف اور میر شکیل الرحمٰن کے گندے وغلیظ بیانات میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani cricket hero turned politician imran khan tweets about third marriage claims in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply