پاکستانی عدالت سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ایک پاکستانی جج نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے۔
جمعرات کو جج محمد بشیر نے شریف کے وکیل کی یہ استدعا بھی مسترد کر دی کہ چونکہ ان کے موکل لندن میں اپنی علیل بیوی کی تیمار داری کر رہے ہیں اور علاج کرا رہے ہیں اس لیے ان کو عدالت میں شخصی حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔جج نے معاملہ کی آئندہ سماعت3نومبر تک موخر کر دی۔
پاکستان کے قانون کے مطابق آئندہ سماعت میں اگر انہیں پیشگی ضمانت نہیں ملتی ہے تےو انہیں پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف جو کرپشن کے تین معاملات میں مجرم قرار دیے جا چکے ہیں اب تک کسی بھیسماعت میں عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani court issues arrest warrant against former pm nawaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply