پولس کے ساتھ تصادم کے کیس میں عمران خان بری

اسلام آباد:پاکستان کی ایک عدالت نے ملک کے سب سے مقبول حزب اختلاف رہنما و قانون ساز عمران خان کو 2014کے اس کیس میں جس میں خان کے حامیوں اور پولس کے ساتھ اسلام آباد کی ایک ریلی میں جھڑپیں ہو گئی تھیں اور ایک پولس اہلکار زخمی ہو گیا تھا، بری کر دیا۔خان جمعہ کو عدالت کا فیصلہ سننے عدالت میں خود حاضر ہوئے تھے اور انہوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ سابق کرکٹ اسٹار جو پاکستان کے حزب اختلاف کے قائد ہیںاور اب ملک کے نئے وزیر اعظم بننے کی جستجو میں ہیں جولائی میں ہونے والے انتخابات کے لیے اتوار کے روز سے پارٹی کی انتخابی مہم زور شور سے شروع کر دی۔انہوں نے اپنا 11نکاتی ایجنڈہ پیش کیا جس میں پر امن سیاسی تبدیلی اور بدعنوان سیاستدانوں کو شکست دینے کا عہد کیا۔خان ریلیاں بھی کر رہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے خلاف2013سے قانون لڑائی بھی لڑ رہے ہیں۔ان کی پٹیشن پر گذشتہ سال پاکستانی سپریم کورٹ نے اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani court acquits imran khan in 2014 attack on police in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply