کوئٹہ میں بم ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ کمانڈر سمیت2ہلاک، متعدد زخمی

اسلام آباد:کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے میں بی ڈی ایس کمانڈر سمیت 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سریاب روڈ پر بم ناکارہ بناتے ہوئے ہونے والے دھماکے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کے کمانڈر عبد الرزاق اور ان کے محافظ عبدالمجید ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق بی ڈی ایس کی ٹیم نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے پلانٹ کیا گیا بم ناکارہ بنا رہی تھی کہ اس دوران وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ ناکارہ بنایا جانے والا بم 20 کلو وزنی تھا جسے سریاب پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔
سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان نور الحق بلوچ نے بتایا کہ دھماکے میں تقریباً ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور پولیس کو فوری طور پر واقعے کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا۔

Title: pakistani bomb disposal commander killed in blast in quetta city | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply