پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل باجوا فوربس کی نہایت طاقتور شخصیات کے فہرست میں شامل

اسلام آباد: پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے پہلی بار دنیا کی نہایت طاقتور شخصیات کی فوربس جریدے کی فہرست میں پہلی بار جگہ پائی۔

ان کو68واں مقام ملا۔ فوربس نے لکھا کہ جنرل باجوا کو دنیا کی نایت طاقتور شخصیات میں شمولیت کا اعزاز ایسے وقت میں ملا ہے جب انہی کی مساعی سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔

یوں تو کاغذ پر صدر پاکستان ممنون حسین ان کے باس ہیں لیکن مجموعی اعتبار سے دیکھا جائے تو اس ایٹمی ملک میں فوجی سربراہ ہی سب سے زیادہ طاقتور شخصیت ہیں۔دنیا کی چھٹی سب سے بڑی فوج کے سربراہ کے طور پر دو سال کے دوران باجوا نے خود کو ایک ثالث اور جمہوریت کے زبردست حامی کے طو رپر خود کو منوالیا ہے۔

اس میں چینی صدر شی جن پینگ سر فہرست ہیں جبکہ روس کے صدر ولادمیر پوتین اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بالترتیب دوئم او رسوئم مقام حاصل ہوا ہے۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بھی بالترتیب9ویں اور8ویں پوزیشن حاصل کر کے فہرست کے ٹاپ 10مٰں جگہ پانے میں کامیاب رہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani army chief ranked 68th most powerful person in world by forbes magazine in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment