پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا:سرتاج عزیز

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نےسینیٹ کو مطلع کیا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔
انہوں نے یہ بات حال ہی میں ہندوستان کے ذریعہ فضا میں ہی حملہ آور میزائل کو ناکارہ بنانے والے سوپر سونک میزائل کا تجربہ کرنے پر سنیٹر جاوید عباسی کی تحر یک التوا پر ایوان بالا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی ضرورتوں سے غافل نہیں ہے اور وہ اسلحہ کی دوڑ میں شامل یا اس کی دعوت دیے بغیر مناسب اور دستیاب ٹکنالوجی کے توسط سے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
اور پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود ایک مضبوط ایٹمی مزاحمتی نظام تیار کر لیا ہے جس کی سالمیت اور محفوظ ہونے کا پوری دنیا نے اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح طور پر کہا کہ دوستی اور امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اس کی کمزوری پر محمول نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سائنسداں اور ماہرین ہندسوستان کی جوہری سرگرمیوں سے پاکستان کو درپیش خطرے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Title: pakistan will take all measures to increase its defence capability asserts aziz | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply