پاکستان ممبئی میں جناح ہاؤس پر اپنے دعوے سے دستبردار نہیں ہو گا:پاکستانی خارجہ دفتر

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ وہ تقسیم ہند سے پہلے ممبئی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ پر اپنے دعوے سے دستبردار نہیں ہوگا۔

جناح ہاؤس کی ملکیت کے معاملہ پر مسٹر جناح کی بیٹی دینا واڈیا اور حکومت ہند کے درمیان قانونی لڑائی چل رہی ہے۔ واڈیا نے اس املاک کا کنٹرول حاصل کرنے 2007میں ممبئی ہائی کورت سے رجوع کیا تھا۔ وہ گذشتہ سال نومبر میں انتقال کر گئیں۔

پاکستان کا مسٹر جناح کی رہائش گاہ پر اپنے دعوے سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان ہندوستانی وزیر خارجہ سشام سوراج کےاس بیان کے ایک روز بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) نے جس مکان کی ملکیت ان کی وزارت کومنتقل کی ہے اسے حکومت ہند دہلی کے حیدر آباد ہاؤس کی طرح انٹرنیشنل کنون شن سینٹر میں تبدیل کردے گی۔

سوراج کے حوالے سے کہا گیا کہ وزیر اعظم کے دفتر سے ہدایات ملی ہیں کہ جناح ہاؤس کی تجدید اور صفائی ستھرائی و مرمت کر کے دہلی کے حیدر آباد ہاؤس جیسی سہولتوں کا اہتمام کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan will not relinquish claim on jinnah house in mumbai fo in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.