پاکستان ہندوستان میں ہونے والی تمباکو مخالف کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا

اسلام آباد:ہندستان کے ساتھ کشیدہ سفارتی تعلقات کے پیش نظر پاکستان آئندہ ہفتے ہندستان میں عالمی سطح پر تمباکو پر قابو پانے کے سلسلے میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
یہ کانفرنس ہر دو سال پر ہوتی ہے اور اس مرتبہ اس کی میز بانی ہندستان کر رہا ہے جس میں 180 ملکوں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ ہیلتھ سائنسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے رائٹر سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمباکو کے حوالے سے انتہائی اہم اجلاس ہے تاہم موجودہ تناؤ کے ماحول میں ہمارا دورہ ہندستان مناسب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ 18 ستمبر کو جموں کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ہندستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر سرحد پار سے دہشت گردانہ حملے میں 18 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ جس کے بعد ہنددستان نے کنٹرول لائن پار سرجیکل کارروائی کرکے دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کو ایک بڑا نقصان پہنچایا تھا تب سے دونو ں ملکوں کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan will not attend tobacco conference in india in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply