پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات میں تیزی لائے گا: احسن اقبال

اسلام آباد:(ایجنسی)وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات میں تیزی لائے گی۔احسن اقبال کی جانب سے پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کا نام دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں کیے جانے کے ایک روز بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کارکردگی دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر تھی لیکن امریکا کی جانب سے اب بھی دباؤ کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور برطانیہ نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی قرار داد جمع کرادی تھی تاہم پاکستان گرے لسٹ میں جانے سے بچ گیا تھا۔پیرس میں ایک ہفتے جاری رہنے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا تھا اور پاکستان کودہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے مزید وقت دیا گیا۔

Title: pakistan will expedite steps to curb terror financing interior minister | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply