پاکستان کشمیر کے بارے میں اپنی پالیسی پر قائم :سرتاج عزیز

اسلام آباد: پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خاص برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے آج کہا کہ پاکستان بین الاقوامی اور دو طرفہ فورم پر کشمیری عوام کو سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور کشمیر کے مسئلہ کا حل وہاں کی نوجوان نسل کی جد وجہد سے ہی نکل سکے گا۔
انہوں نے نیشنل اسمبلی میں آج کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر دو طرفہ بات چیت کرنا اور مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے لیکن مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادکے مطابق ہی نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ” ہم اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے رکھنا چاہتے ہیں لیکن کشمیر کے بارے میں ہم اپنی پالیسی پر قائم ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ “کشمیر ہمارے لئے برابر جذباتی سوال رہا ہے جسے ہم چھوڑ نہیں سکتے”۔ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ حالیہ عرصے میں اپنے ملک کے تعلقات کشیدہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں اڑی کے فوجی کیمپ پر حملہ کشمیر کی بدامنی کا نتیجہ ہےاور ہندوستان کی سرجیکل اسٹرائک کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan will continue to support kashmirisaziz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply