امریکی امداد نہ بھی ملے تب بھی پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا

راولپنڈی:پاکستانی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ٹوئیٹ کے بعد، جس میں انہوں نے پاکستان کو جھوٹا، مکار اور فریبی قرار دیا تھا، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل اور ایک امریکی سنیٹر نے پاک امریکہ سلامتی تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ کو ٹیلی فون کیا۔فوجی سربراہ نے امریکی افسروں سے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفاد میں امریکی مالی امداد کے بغیر بھی دہشت گردی کے خلاف اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔
اور اس کے منطقی انجام کے لیے دیگرمتعلقین کے ساتھ مل کر کوششیں کرنے کے اپنے عہد پر قائم رہے گا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے سال نو کے اپنے ٹوئیٹ میں پاکستان کو برا بھلا کہتے ہوئے کہا تھاکہ اسکے قول و فعل میں تضاد ہے اور وہ دھوکے باز ہے۔ ہم افغانستان میںجن دہشت گردوں کے تعاقب میں ہیںوہ انہیں اپنے یہاں پناہ دے رہا ہے۔اور اب اسے کوئی مالی مدد نہیںدی جائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan will continue counter terrorism efforts even without us financial support in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply