پاکستان پوری دنیا سے ہندوستان کے میزائل تجربہ کی شکایت کرے گا:سرتاج عزیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ہندوستان کے سوپر سونک دفاعی میزائل تجربہ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اس معاملہ کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے گا۔
ہندوستان کے میزائل تجربہ پر پیر کے روز میڈیا کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے سرتاج نے کہا کہاس سے خطہ میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان جدید ترین تکنالوجی کے حصول سے اپنی مدافعتی صلاحیتوں کو اور نکھارے گا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ امریکہ سمجھتا ہے کہ چین پر انکش لگانے کے لیے ایک مضبوط ہندوستان کا ہونا ضروری ہے اس لیے ہندوستان اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ کے تعاون کے مزے لوٹ رہا ہے۔
سرتاج عزیز کا یہ بیان اتوار کو ہندوستان کے اس جدید ترین سوپر سونک میزائل کے، جوکسی بھی حملہ آور بالسٹک میزائل کو فضا میں ہی ہدف سے بہت دور تہس نہس کرنے کی صلاحیتوں کا حامل ہے، کامیاب تجربہ کے ایک روز بعد آیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan will address indian missile test at international level in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment