پاکستان نے جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی فیصلہ کو سراہا

اسلام آباد:پاکستان نے کالعدم تنظیم تحریک طالبا ن پاکستان (ٹی ٹی پی) کے منحرف بازو جماعت الاحرار کو خقاص طور پر تیار کی گئی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔
خارجہ ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان طویل عرصہ نے درخواست کر رہا تھا کہ ٹی تی پی اور افغانستان میں سرگرم اس جیسی تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے۔
افغانستان میں سرگرم یہ تنظیمیں وہیں سے پاکستان پر حملوں کے منصوبے بناتی ہیں اور کئی حملے کر بھی چکی ہیں۔جماعت الاحرار،جس کا قیام اگست2014میں ٹی ٹی پی ایک سابق لیڈر نے کیا تھا،اپنی تاسیس کے بعد سے اب تک شہریوں ، فوجیوں ،مذہبی اقلیتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر متعدد حملے کر چکی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم میں شمولیت سے خود بخود اس پر اور اس کے لیڈروں پرہر قسم کی وہ پابندیاں عائد ہو جائیں گی جو دہشت گردانہ کارروائی کرنے یا دہشت گردی پھیلانے کا خطرہ بننے والے غیر ملکی افراد یا تنظیموں پر عائد ہوتی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan welcomes us blacklisting of ttp jamaatul ahrar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply