ہند پاک ثالثی کے لیے ڈونالڈ ٹرمپ کی پیش کش کا پاکستان نے خیر مقدم کیا

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے ایٹمی اسلحہ سے لیس ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ ہندوستان سے شائع ہونے والے کثیرلا اشاعت انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو مین کہا تھاکہ انہیں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی کرنے پر خوشی ہوگی۔ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور ہندوستان میں میل ملاپ و دوستی دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
کیونکہ حالات نہایت ہی خراب ہیں اور اگر میری ثالثی سے ان میں مفاہمت ہو جاتی ہے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔اور انہیں امید ہے کہ وہ دونوں ایسا کر سکتے ہیں۔پاکستان نے مزید کہا کہ عام طور پر میڈیا کے رپورٹوں پر وہ تبصرہ نہیں کرتا لیکن اس معاملہ میںپاکستان ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan welcomes trump offer to make peace with india in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply