پاکستان کا اتحادی کا درجہ ختم کیا تو امریکہ کوبھی اس سے نقصان پہنچے گا :خاقان عباسی

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اشارہ دیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی تبدیل نہ ہوئی تو پاکستان امریکہ سے نئے ایف 16 طیارے نہیں خریدے گا۔انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کے بغیر امریکہ افغانستان میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں ٹھیک نہیں ہیں جس سے خطے میں مزید مسائل پیدا ہوں گے جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھے گا ہمارے ڈھائی لاکھ فوجی جوان اس وقت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر امریکہ نے پاکستان کے ساتھ اتحادی کا درجہ ختم کیا تو اس سے پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں متاثر ہوں گی اور امریکہ کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں لیکن ہزاروں امریکی فوجی اہلکار اور افغان فورسز ان کو روکنے میں مسلسل ناکام ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan warns on us threat to downgrade relations in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply