پاکستان نے واگھہ بارڈر پر دہشت گردانہ حملے کی وارننگ دی

اسلام آباد: پاکستان نے آج الرٹ کیا ہے کہ تحریک طالبان کا فضل اللہ گروپ ہندوستان سے واگھہ سرحد پر دونوں ممالک کی طرف سے منائی جانے والی یوم آزادی کی تقریب کے دوران دہشت گردانہ حملہ کر سکتا ہے۔
پاکستان کی قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے پنجاب کے داخلہ سکریٹری کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم 13 سے 15 اگست کے درمیان واگھہ سرحد پر منعقد ہونے والی پریڈ کو نشانہ بنا کر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر ری ہے۔ اتھارٹی نے خط میں کہا ہے کہ دو دہشت گردوں کو خودکش حملے کے لئے بھیجا جا چکا ہے۔
جس کے پیش نظر کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سخت سکیورٹی بندوبست کے ساتھ مکمل چوکسی برتی جانی چاہئے. . .قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی کے اس اس الرٹ کے بعد صوبہ پنجاب میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں آج ہونے والی ایک اعلی سطحی اجلاس میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
فوج کے کور کمانڈروں نے کل راولپنڈی کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی میٹنگ میں دہشت گردانہ حملے کے خطرے کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ کوئٹہ میں دو دن پہلے کے دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک کے حساس مقامات میں پہلے ہی سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan warns of terror attack at wagah border in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply