سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی کی جائے گی: پاکستان کا ہند کوانتباہ

اسلام آباد: پاکستان نے آج خبردار کیا کہ اگر ہندستان سندھ آبی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریانے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اسلام آباد صورتحال پر قریبی نظر رکھ رہا ہے۔ہندستان کی جانب سے معاہدے کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی صورت میں مناسب کارروائی کی جائے گی۔
ریڈیو پاکستان نے مسٹر زکریا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان صورت حال پر قریبی نظر رکھ رہا ہے۔ہندستان نے اس سے پہلے سندھ آبی معاہدہ کا جائزہ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ مسٹر ذکریا نے الزام لگایا کہ ہندستان کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے دعوی کیا کہ ہندستان نے 2016 میں 100 سے زیادہ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan warns of action if india breaches indus water treaty in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply