پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں: نواز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب سے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ انہیں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹر نیشنل ائرپورٹ مدینہ پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے رخصت کیا۔
انہوں نے گورنر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دن بہ دن بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو بلندیوں کی طرف لے جانے کے خواہش مند ہیں۔اس موقع پر گورنر مدینہ نے کہا کہ پاکستان مذہبی لحاظ سے ایک برادر ملک ہے۔ گورنر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
گورنر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نواز شریف نے مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دی۔انہوں نے ریاض الجنہ پر نوافل بھی ادا کے اور پاکستان اور امت مسلمہ کی خوشحالی اور ترقی کی بھی دعا مانگی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan wants to take its relations with saudi arabia to new heights pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply