پاکستان مستحکم، جمہوری اورپرامن افغانستان دیکھناچاہتاہے:وزیردفاع خرم دستگیر

اسلام آباد: پاکستان ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق وزیردفاع خرم دستگیرخان کا کہناہے کہ پاکستان امریکہ،چین، روس اورخلیج ریاستوں سمیت تمام ملکو ںکے ساتھ تعلقات مضبوط بناناچاہتاہے۔
ایک انٹریو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مسٹر خان نےکہاکہ پاکستان کو دہشت گردی کے باعث نقصان برداشت کرنا پڑاہے تاہم آپریشن ضرب عضب اورردالفسادکی بدولت دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پالیاگیاہے۔
وزیردفاع دستگیرنے کہاکہ پاکستان میں کہیں بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجودنہیں اورنہ ہی حقانی نیٹ ورک کاکوئی وجودہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مستحکم، جمہوری اورپرامن افغانستان دیکھناچاہتاہے۔
خرم دستگیرخا ن نے کہاکہ امریکہ نے اتحادی افواج کی مدد سے افغانستان میں طویل ترین جنگ شروع کی اوراب وہ اس کی ناکامی کاملبہ پاکستان پرڈال رہاہے۔خرم دستگیرنے کہاکہ افغانستان کے آدھے حصے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں اورامریکہ کو ہلمندشوریٰ کی فکرکرنی چاہیے۔

Title: pakistan wants stable democratic peaceful afghanistan dastagir | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply