افغانستان امن قائم کرنے کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے:قومی سلامتی مشیر ناصر جنجوعہ

اسلام آباد:مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے افغانستان کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان خطے کا امن تباہ کرنے کے لیے کچھ ملکوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنا ہوا ہے۔انہوں نے افغان حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، ہم پاک افغان سرحد پر امن چاہتے ہیں لیکن افغانستان ہماری اس خواہش کو کمزوری سمجھ رہا ہے، لیکن ہم اپنے ملکی دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے لیکن ہمیں اس کے بدلے میں فائرنگ کر کے جواب دیا جاتا ہے، ہم بھی حملے کا جواب حملے کی صورت میں دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان فورسز میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، افغان حکومت نے فوج کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا اور اب اپنی کوتاہیاں چھپانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشیاں کرتی ہے۔ علاقائی قوتیں افغانستان کو پراکسی وار کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

Title: pakistan wants peace on border says nasir janjua | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply