پاکستان سندھ طاس معاہدہ معاملہ عالمی بینک تک لے گیا

 واشنگٹن: پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معاملہ عالمی بینک تک لے جاتے ہوئے اس کو تلقین کی ہے کہ وہ نیل اور چناب دریاؤں پر غیر قانونی تعمیرات کرنے سے ہندوستان کو روکے۔
پاکستانی سفارت خانہ واقع یو ایس اے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے لیے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی قیادت میں آنے والے پاکستانی وفد سے عالمی بینک نے کہا کہ وہ غیر جانبدار رہتے ہوئے معاہدہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بر وقت پوری کرے گا۔
سندھ طاس معاہدہ 19ستمبر1960کو عالمی بینک کی ثالثی میں صدر پاکستان جنرل ایوب اور وزیر اعظم ہند جواہر لال نہرو کے دستخطوں سے ہوا تھا۔
جس کی رو سے مشرقی دریاؤں راوی، ستلج اور بیاس کے پانی کے جملہ حقوقہندوستان کے لیے وقف تھے اور مغربی دریاؤں سندھ، جہلم اور چناب پر ہندوستان کے محدود استعمال کے ساتھ پاکستان کا مکمل حق تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan urges world bank to stop indian projects on neelum chenab in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply