افغانستان میں امن کی خاطر امریکہ و طالبان پھر مذاکرات شروع کریں: پاکستان کی پر زور اپیل

اسلام آباد: پاکستان نے حکومت امریکہ اور طالبان سے کہا ہے کہ افغانستان کا ایک پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے فوری طور پر امن مذاکرات شروع کریں۔ خارجہ دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دونوں فریقوں کو تلقین کی ہے کہ اس بات کو تسلیم کر لیں کہ دو عشرے پرانی جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔خارجہ دفتر نے مزید کہا کہ پاکستان خطہ میں حالات کا جائزہ لیتا رہے گا افغانستان میں سے امن اور سیاسی تصفیہ اسی وقت ممکن ہے جب امریکہ اور طالبان دوارہ مذاکرات شروع کر دیں۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ پاکستان حالات کی نگرانی جاری رکھے گا۔اور پاکستان اپنی اس اصولی پالیسی کا اعادہ کرتا ہے کہ افغانستان بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ گذشتہ ہفتہ افغانوں کے ساتھ خفیہ چوٹی ملاقات کی اچانک ہی منسوخی کے بعد آیا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت اور مزید غیر ملکی فوجیوںکو ہلاک کرنے کی دھمکیوں کے بعد چوٹی ملاقات منسوخ کی تھی۔ گذشتہ ہفتہ مختلف انٹرویوز میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو نے مذاکرات کی میز پر واپسی کو خارج از امکان قرار نہیںدیا تھا۔لیکن امریکہ کو طالبان کی جانب سے پکا وعدہ کیے جانے کی ضرورت ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan urges us taliban to re engage for sake of afghan peace in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.