حافظ سعید کے خیراتی اداروں کو حکومت اپنے قبضہ میں لے گی: وزیر اعظم عباسی

اسلام آباد: اپنے اس سابقہ بیان سے، کہ ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم اور لشکر طیبہ کے سرغنہ حافظ سعید کے خلاف چونکہ پاکستان میں کوئی کیس درج نہیں ہے اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی،پلٹتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت لشکر طیبہ کے سربراہ کے زیر نگرانی چلنے والے تمام خیراتی اداروں کو اپنے کنٹرول میں لینے کے منصوبہ پر عمل آوری کرے گی۔
عباسیہ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے لیے ایک سلامتی کونسل کی تشکیل کردہ خصوصی نگراں ٹیم کے دورہ کے بعد آیا ہے۔اس ٹیم کا دورہ ایسے وقت میں ہوا تھا جب امریکہ اور وہندوستان دونوں نے پاکستان پر دباؤ ڈال رکھا تھا کہ وہ سعید اور اس سے وابستہ انتہا پسند تنظیموں کے خلاف عائد کردہ پابندیوں پر ادھوری عمل آوری کر رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan to seize control of hafiz saeed run charities says pm abbasi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply