ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید4ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا باقاعدہ اعلان کیا

پیرس: فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے جمعہ کے روز پاکستان کو آخری مہلت دیتے ہوئے اسے مزید چار ماہ یعنی فروری2020تک گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

ایف اے ٹی ایف نے حالیہ دنوں میں سدھار آنے کا اعتراف کرتے ہوئے یہ مہلت دی ہے۔ٹاسک فورس نے دہشت گردی کی مالی اعانت کے خطروں سے نمٹنے میں پیش رفت کے فقدان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مکمل خاتمہ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے سختی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ فروری2020تک اپنے مکمل منصوبہ عمل پر تیزی کے ساتھ عمل آوری کرے۔اور اگر آئندہ مکمل اجلاس ہونے تک مکمل طور پر اہم اور پائیدار پیش رفت نہ ہوئی تو ایف اے ٹی ایف کارروائی کرے گا۔

ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیا کہ جون2018سے جب سے پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسیفک گروپ کے ساتھ اس کے انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی مالی معاونت ادروں کے ساتھ کام کرنے کا وعدہ کیا ہے اس وقت سے پاکستان نے اپنے انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی مالی معاونت ادروں کے ساتھ کافی پیش رفت کی ہے ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے ۔اقتصادی امور کے وفاقی وزیر حماد اظہر ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میںپاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔وفد نے اس ہفتہ کے اوائل میں ایف اے ٹی ایف کوگذشتہ منظور شدہ منصوبہ عمل پر پاکستان کی عمل آوری رپورٹ پیش کی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan to remain on fatf grey list till february 2020 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.