پاکستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 25جولائی کو

اسلام آباد:صدارتی فرمان کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے۔صدر ممنون حسین نے ہفتہ کو ہی الیکشن کمیشن کے ارسال کردہ انتخابی پروگرام پر اپنی مہر تصدیق ثبت کر دی تھی جس کی رو سے ملک کے 100ملین سے زیادہ رائے دہندگان کو قومی و صوبائی اسمبلیوں دونوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت اور قومی اسمبلی کی پانچ سالہ میعاد 31مئی کو اختتام پذیر ہو رہی ہے اور اس کے بعد عام انتخابات تک ایک عبوری سیٹ اپ کا قیام عمل میں آئے گا اور ایک نگراں وزیر اعظم بھی مقرر کیا جائے گا،۔جس پر ہنوز حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

کیونکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور حزب اختلاف کے قائد خوشید شاہ میں ابھی تک کارگذار وزیراعلیٰ کے لیے کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan to hold general elections on july 25 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply