پاکستان فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا ملک بنے گا:وزیر مملکت مواصلات

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے اطلاعاتی تکنالوجی و مواصلات انوشہ رحمٰن کا کہنا ہے دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستانی عوام فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال سب سے پہلے کرسکیں گی۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت 2021 تک 5 جی ٹیکنالوجی ملک میں متعارف کرانے کی تیاری شروع کرے گی۔ اور پاکستان 5 جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار سال کے دوران میں ملک میں براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3.7 ملین سے 44 ملین تک جا پہنچی ہے اور 5 جی کی آمد کے بعد ہم تمام صنعتوں کو نئی شکل دینے کے عمل کا آغاز کرسکیں گے۔وزارت کے ترجمان کے مطابق 4 جی اسپیکٹرم لائسنس بولی لگانے والے کی جانب سے 10 فیصد پیشگی ٹیکس حاصل کرنے کے بعد 295 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا جبکہ نیلامی کی 330 ملین ڈالر کی کل مالیت قومی خزانے میں جمع کی گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan to become worlds first country to test 5g technology anusha in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply