پاکستان ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں تشدد کا معاملہ اقوام متحدہ تک لے جائے گا:سرتاج عزیز

اسلام آباد: پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے خلاف تشدد کی تازہ لہر اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی کونسل برائے حقوق انسانی سے رجوع کرے گا۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے خارجہ دفتر میں ہفت روزہ بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ وہ ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں حقائق کا پتہ لگانے کے لیے ایک وفد بھیجے اور ریاست میں بے قصور کشمیریوں کی حالیہ ہلاکتوں کی تحقیقات کرے۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری کو تلقین کی کہ وہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہو۔سرتاج نے ہندوستان کا یہ دعویٰ بھی خارج کر دیا کہ کشمیر میں تشدد ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کا داخلی معاملہ نہیں ہے بلکہ اقوام متحدہ بھی اسے ایک مسئلہ اور تنازعہ تسلیم کرتی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan to ask un human rights body to probe violence in held kashmir aziz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply