پاکستانی بچہ کو ماں سے ملانے پر پاکستان کا ہندوستان سے اظہار تشکر

اسلام آباد:پاکستان نے ایک پانچ سالہ پاکستانی بچے افتخار احمد کو،جسے اس کا باپ اغوا کر کے ہندوستان بھاگ گیا تھا، اس کی ماں سے ملانے میں تعاون کرنے پر ہندوستان کا شکریہ اداکیا ہے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر متعین ہندوستان عبدالباسط نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کا ملک اس انسانیت نواز معاملے میں مدد کےلئے ہندوستانی افسروں کے شکر گزار ہے۔
افتخار کو واگھا میں پاکستانی رینجروں کے سپرد کیاگیا،جہاں اس کی ماں اس کا انتظار کررہی تھی۔ واضح رہے کہ افتخار کواس کا باپ گلزار زبردستی ہندوستان لے آیا تھا۔بچے کی ماں روہنا نے الزام لگایا تھا کہ مارچ 2016میں اس کا پہلا شوہر گلزار احمد تانترے افتخار کو شادی کی کسی تقریب میں لے جا نے کے بہانے گھر سے لے گیا لیکن وہ اسے پہلے دوبئی لے گیا اور پھر وہاں سے ہندوستان چلا گیا۔
بچے کو واپس لانے کےلئے روحینہ کیانی نے نئی دہلی میں واقع پاکستان ہائی کمیشن کے توسط سے ہندوستان کی ایک عدالت سے رجوع کیاجس نے حکم دیا کہ افتخار پاکستانی شہری ہے اور اسے اس کی ماں کے پاس واپس بھیجا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan thanks india for returning boy to mother in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply