قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار

اسلام آباد: پاکستان پولس نے ایک نوجوان کو ایک مسجد کے باہر قرآن شریف کے اوراق پھاڑنے کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔پولس ذرائع کے مطابق12اگست کو آصف مسیح نام کے18سالہ عیسائی لڑکے کو قرآن پاک کی توہین کرنے کی شکایت ملتے ہی گرفتار کر لیا گیا ۔ یہ واقعہ وسطی صوبہ پنجاب میں وزیر آباد شہر کے قریب واقع جام کیک چھتہ گاؤں میں پیش آیا۔ علی پور چھتہ تھانہ کے انچارج محمد اصغر نے بتایا کہبتایا کہ اب وہ لڑکا جیل میں ہے۔
مقامی پولس افسر پرویز اقبال کے مطابق جس وقت پولس نے مشتبہ کو گرفتار کیا اور اسے چوکی پر لائی تو وہاں تقریباً200افراد پر مشتمل بھیڑ جمع ہو گئی اور ملزم لڑکے کو اپنے حوالے کر دینے کا مطالبہ کیا۔ لیکن پولس اسے وزیر آباد تھانے لے گئی جہاں دوران تفتیش اس نے اقبال جرم کر لیا۔مسیح کو مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295بی کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔جس میں توہین قرآن یا اس کی بے حرمتی کی سزا موت ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan teenager detained over blasphemy in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply