امریکی ڈرون حملہ میں پاکستان طالبان کمانڈر خالد سجنا سمیت4 ہلاک

اسلام آباد: افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستان کے شمالی وزیرستان ایجنسی میں ایک امریکی ڈرون حملہ میں پاکستان طالبان کا ایک کلیدی کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک کمانڈر کی شناخت خان سعید محسودعرف خالد سجنا کے طور پر کی گئی ہے جو تحریک طالبان پاکستان کا ڈپٹی چیف تھا ۔
سجنا شمال مغربی ویرستان ایجنسی میں طالبان کے محسو د گروہ کا سربراہ بھی تھا۔ اس کے ساتھ اس کے تین ساتھی بھی ماے گئے ہیں۔تحریک طالبان پاکستان نے خالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مولوی خطیر کو اس کا جانشین مقرر کر دیا۔

Title: pakistan taliban commander killed in us drone strike | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply