ٹرمپ کے بیان پر پاکستان میں امریکی ناظم الامو ر کی طلبی،احتجاج درج کرایاگیا

واشنگٹن /اسلام آباد: پاکستان کی وزارت خارجہ نے امریکی ناظم ا لامور متعین اسلام آباد کو طلب کر کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان پر جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسامہ بن لادن کو پکڑوانے میں پاکستان کی رول پر تنقید کی تھی، احتجاجی مراسلہ تھمایا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ خارجہ سکریٹری نے امریکی ناظم الامور پال جونز کو بلایا اور ان سے پاکستان کے خلاف فضول اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا۔

واضح ہو کہ صدر ٹرمپ نے دوشنبہ کو اپنے اس الزام کا اعادہ کیا تھا کہ مئی2011میں امریکی بحریہ کے چھاپہ ماروں کے ہاتھوں مارا جانے والا القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن بہت پہلے پکڑا جا سکتا تھالیکن ان کے پیشرؤوں اور پاکستان کی مہربانی سے نہیں پکڑا گیا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھاکہ ہم نے پاکستان کو اربوں ڈالر بخش دیے لیکن اس نے ہمارے اس احسان کا صلہ کیا دیا؟ اس نے تو کبھی اشارے کنایے تک میں یہ نہیں کہا کہ اسامہ بن لادن اس کی سرزمین پر ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan summons us envoy to protest trumps bin laden remarks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment