ہندوستان پر بلا اشتعال فائرنگ کا الزام لگا کر پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا

نئی دہلی: روزانہ ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستان نے ایک بار پھر دروغ گوئی اور الزام تراشی سے کام لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کی فائرنگ میں دو پاکستانی خواتین ہلاک ہو گئیں۔
اس ضمن میں پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر متعین پاکستان جے پی سنگھ کو طلب کر لیا۔پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیا اور سارک امور کے ڈائریکٹر جنرل محمد فیصل نے سنگھ کو طلب کیا اور ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی۔
فیصل نے الزام لگایا کہ 18جنوری کو ہندوستانی فوجوں نے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری کے پار آبادی والے علاقے پرفائرنگ کی جس میں دو خواتین 45سالہ پروین بی بی اور 20سالہ عائشہ ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan summons indias deputy high commissioner in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply