جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج درج کرایا

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ہندوستان پر کنٹرول لائن کے پاس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو آج دفتر خارجہ میں طلب کرکے کر اپنا احتجاج درج کرایا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور سارک امور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے مسٹر جے پی سنگھ کو طلب کیا اور ہندوستانی سکیورٹی فورس کی جانب سے کنٹرول لائن کے پاس نکائی اور جنڈروٹ سیکٹروں میں بغیر اشتعال کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے پر احتجاج درج کرایا۔
ترجمان نے الزام لگایا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی سے ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور چار دیگر زخمی ہو ئے ہیں جن میں ایک پانچ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
مسٹر محمد فیصل نے ڈپٹی ہائی کمشنر سے سال 2003 میں ہونے والے جنگ بندی کے ل معاہدے کا احترام کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ہندوستانی فوج کو اس سلسلے میں ہدایات دینے کی درخواست کی۔ مسٹر فیصل نے کہا کہ کنٹرول لائن کے نزدیک دیہات میں رہنے والے شہریوں کو نشانہ بنانا بند کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan summons indias deputy high commissioner over ceasefire violations in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply