جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا

اسلام آباد:پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی مبینہ فائرنگ میں 3پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور احتجاج درج کرایا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(ساؤتھ ایشیا اور سارک)محمد فیصل نے ہندوستانی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے 10اور12جون کو چیری کوٹ اور ہاٹ اسپرنگ سیکٹروں میں ہندوستانی فوجی کی فائرنگ میں3پاکستانی شہریوں کی ہلاکت سے مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی حقوق انسانی اور انسانیت کے قوانین کے منافی ہے۔وزارت کارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے ہندوستان کو تلقین کی کہ 2003کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے ، اس واقعہ کے علاوہ خلاف ورزی کے دیگر واقعات کی تحقیقات کرے، جنگ بندی کا احترام کرنے کے لیے ہندوستانی فورسز کو ہدایت دے کہ وہ جنگ بندی معاہدہ پر من و عن عمل کرے ور ایل او سی پر امن قائم رکھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan summons indian deputy high commissioner over ceasefire violations in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply