عالمی دباؤ کے بعد حافظ سعید کو پھر حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد:بین الاقوامی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پاکستان نے مبئی حملوں کے کلیدی ملزم اور دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور جماعت الدعویٰ کے سرغنہ حافظ سعید کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے حفظ سعید کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہ کیے جانے پر پاکستانی عدالت نے گذشتہ ہفتہ ہی حافظ سعید کو نظر بندی سے رہا کیا تھا۔
حافظ سعید کی رہائی کے فوراً بعد ہندوستان اور امریکہ نے پاکستان پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا تھا۔نہ صرف امریکہ نے بلکہ امریکہ کے بااثردانشوروں اورسیاسی نقادوں اور پالیسی ماہرین نے بھی پاکستان پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان کا”سب سے بڑا غیر ناٹو حلیف“ کا درجہ واپس لے لے۔واضح رہے کہ حافظ نے رہا ہوتے ہی ہندوستان کے خلاف بیان بازی شروع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کشمیر کو آزاد کرا کر ہی دم لے گا اور کشمیریوں کو آزادی دلانے کے لیے ان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

Title: pakistan succumbs to us pressure jails hafiz saaed again a week after he was released | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply