وزیر خارجہ ایران کی پاکستان میں شاہ سے ملاقات کی،ایرانی قیادت کی جانب سے عمران ان کو نیک خواہشات پیش کیں

اسلام آباد: پاکستان کے دو روزہ دورے پر جانے والے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات و تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

خارجہ دفتر سے جاری بیان کے مطابق جواد ظریف نے وزیر اعظم عمران خان کی فعال قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی کامیابی پر ایرانی قیادت اور ایران کے لوگوں کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں۔

جواد ظریف کا خیر مقدم کرتے ہوئے قریشی نے پاکستان اور ایران کے درمیان پہلے ہی سے قائم مضبوط تعلقات کے مزید استحکام کی اہمیت کا خاص طور پر ذکر کیا۔

علاقائی اور عالمی امور بشمول افغانستان اور 2015کے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے یکطرفہ فیصلہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔واضح ہو کہ ماہ مئی مین صدر ڈونالڈٹرمپ نے ایران کے ساتھ پانچ بڑی طاقتوں پلس ون کے 2015میں ہوئے جوہری معاہدے سے یہ کہتے ہوئے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا کہ یہ امریکہ کی تاریخ میں پہلا بدترین اور یکطرفہ معاہدہ ہے۔

امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کی روشنی میں شاہ نے کہا کہ پریشانی کی اس گھڑی میں پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan stands with iran in this hour of need qureshi on us withdrawal from nuclear accord in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply