کناڈا کے ساتھ سفارتی تنازعہ میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے:خارجہ ترجمان فیصل

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ کناڈا کے ساتھ سفارتی تنازعہ میں وہ سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سعودی عرب کی اپنی خود مختاری کے تحفظ میں اصولی طور پر اور دونوں ملکوں کے درمیان بردرانہ و تاریخی تعلقات کی بنیاد پر پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے ۔

پاکستان کی حکومت کناڈیائی ویزا جاری کرنے میں پاکستانیوں کے ساتھ تفریق آمیز سلوک کرنے ، منفی سفری ایڈوائزری اور کناڈایائی ہائی کمشنر متعین اسلام آباد کے میزبان حکومت کے تئیں رویہ پر پہلے ہی سے کناڈا سے ناخوش ہے ۔

واضح ہو کہ سعودی عرب اور کناڈ ا کے درمیان سفارتی کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب کناڈا کے وزیر خارجہ کرٹیا فری لینڈ نے خواتین کے حقوق کی وکالت کرنے والے ثمر بدوی کی رہائی کے مطالبہ میں ٹوئیٹ کیا۔

بعد ازاں حکومت کناڈا نے جیل میں قید تمام سماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔سعودی حکومت نے کناڈا کے اس مطالبہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے وہئے اسے مملکت کے داخلی معاملات میں مداخلت بیجا قرار دیا اور کناڈا کے سفیر متعین ریاض کو ملک بدر کر کے کناڈا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan sides with saudi arabia in diplomatic spat with canada in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply