ہندوستان کے ساتھ ہمارے تعلقات پر پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے:افغان سفیر

اسلام آباد: افغان سفیر متعین پاکستان ڈاکٹر عمر زخیل وال نے پاکستان کو نصیحت کی ہے کہ وہ قطع نظر اس بات کے کہ افغانستان کے کس سے تعلقات ہیں اس سے اچھے برادرانہ تعلقات رکھے۔ڈاکٹر زخیل وال نے مزید کہا کہ طرفین کو ایک دوسرے کے اقتدار اعلیٰ کا احترام کرنا ہوگا اور اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کر دیرپا اعتماد پیدا کرنے کمی جانب پیش رفت کرنا پڑے گی۔
انہوں نے یہ بات ”دو طرفہ افہام و تفہیم : مواقع اور چیلنجز“ کے عنوان سے ہونے والےگول میز مذاکرات میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔یہ گول میز مذاکرات ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ ہمارے تعلقاتپر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان۔ہندوستان تعلقات سے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان میں پائیدار امن کے لیے افغانستان میں امن قائم ہونا لازمی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan should not object to our ties with india afghan envoy in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply