پاکستان میں بد امنی افغانستان،سوویت یونین جنگ میں جنرل ضیاءکی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ: علامہ ناصر

اسلام آباد:مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے سالانہ پارٹی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجودہ بدامنی کی لہر1980میں جنرل ضیا الحق کی افغانستان اور روس کے معاملے میں غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس کی قیمت پاکستانی عوام ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان ۔سوویت یونین جنگ میں جنرل ضیا کی بھی شمولیت کی وجہ سے ہی پاکستان ایک لا متناہی خفیہ جنگ کے جال میں پھنس گیا اور آج چوتھی نسل اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات بہت افسوسناک ہے کہ پاکستانی ادارے اپنی طاقت سے دشمن کو ڈرانے کے بجائے بے گناہ عوام کو کچل رہے ہیں۔علامہ ناصر عباس نے پانامہ لیکس کے معاملے میں حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا پانامہ لیکس سے نواز شریف کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوا ہے اور پاکستانی عوام چاہتی ہیں کہ لوٹا ہوا ملک کا سرمایہ وطن میں واپس لایا جانا چاہیے۔انہوں نے کشمیر پر بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہودی اور عیسائی مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے متعصبانہ رویہ اپناتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan should not be made part of any proxy war urges mwm chief in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply