پاکستان گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے

اسلام آباد: پاکستان نہایت اہم علاقہ گلگت بلتستان کو ملک کا پانچوں صوبہبنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ جس سے ہندوستان میں تشویش بڑھ جائے گی کیونکہ اس کی سرحدیں پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے ملتی ہیں۔
پاکستان کے وزیر بین صوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے جیو ٹی وی کو بتایا کہ قومی مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی زیر سربراہی ایک کمیٹی نے تجویز پیش کی ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ کا درجہ دے دیا جائے۔
کمیٹی نے سفارش کی کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنا دیا جانا چاہئے۔ فی الحال پاکستان کے چار صوبے سندھ، خیبر پختون خوا، پنجاب اوربلوچستان ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطہ کا درجہ تبدیل کرنے کے لیے ایک آئینی ترمیم کی جائے گی جس کی رو سے 46بلین ڈالر سے تیار کیے جانے والی چین پاکستان اقتصادی راہداری کو منظور مل جائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan set to declare gilgit baltistan as fifth province in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply