جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں گرفتار ہندوستانی کلبھوشن جادھو کو سزائے موت

اسلام آباد: پاکستان نے گذشتہ سال جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہندوستانی کل بھوشن جادھو کو سزائے موت سنا دی گئی۔ کل بھوشن کاپاکستانی فوجی قانون کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا اور سزائے موت سنادی گئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔
ہندوستانی جاسوس کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا اور بلوچستان اور کراچی میں تخریب کاری کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔
پاکستان میں جاری دہشت گردی میں ہندوستان براہ راست ملوث ہے جبکہ دہشت گردانہ حملوں کے لئے ہندوستان اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مقامی افراد کو استعمال کر رہا ہے۔ کلبھوشن یادیو کو انٹیلی جنس اداروں نے گزشتہ سال بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan sentences indian spy kulbhushan jadhav to death in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply