افغانستان میں یرغمال بنائے گئے پاکستانی ہیلی کاپٹرکے عملہ کو چھڑانے کے لیے ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے:نواز شریف

اسلام آباد / پشاور:پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا کہ افغانستان کے علاقے میں حادثے کا شکار پاکستان کے ایک ہیلی کاپٹر کے سات یرغمالیوں کو طالبان کے قبضہ سے چھڑا کر وطن لانے کے لئے ہر سطح پر کوشش کی جا رہی ہے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس سلسلے میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے روس کے شہری سمیت عملے کے تمام سات ارکان کی محفوظ رہائی میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ افغان صدر مسٹر غنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہر ممکن مدد کریں گے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت کا یہ ہیلی کاپٹر مرمت کے لئے کل پشاور سے ازبکستان کی پرواز پر تھا لیکن راستے میں آئی تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس کی افغانستان کے صوبہ لوگار میں کریش لینڈنگ ہوئی۔ طالبان نے ہیلی کاپٹر کو آگ لگا دی اور تمام سات افراد کو یرغمال بنا لیا۔
ہیلی کاپٹر پر چیف پائلٹ کرنل (ریٹائرڈ) صفدر، شریک پائلٹ کرنل (ریٹائرڈ) شفیق، میجر (ریٹائرڈ) صفدر، انجینئر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ناصر، حولدار کوثر، داؤد پاکستانی شہری اور ایک روسی شہری سوار تھے۔
دوسری طرف لوگار صوبے کے اجرا ضلع کے گورنر حمید اللہ حامد نے بھی آج اس کی تصدیق کی ہے کہ ایم 70 ہیلی کاپٹر کے تمام سات لوگ طالبان کے قبضے میں ہیں۔ طالبان کے ذرائع نے بھی انہیں یرغمال بنائے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تمام محفوظ ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan seeks return of helicopter crash hostages from afghan taliban in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply